اہل تعبیر میں اختلاف ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ بخت اور فکروں میں کاروائی ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آنخصرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و اصحابہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خواب میں پری کا دیدار دولت اور بزرگی ہے کہ اور اس کہ ہاتھ دینا اور اس سے باتیں کرنا خوشی کی دلیل ہےحضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پری اک خواب میں دیکھنا کہ خشخو اور خوش اور خوبرو ہے دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔ اور اگر پری کو بدصورت اورغمگین دیکھے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور اگر خوش روپری کو مردہ دیکھے تواس کا کام شوریدہ ہو گا۔ اور اگرپری کے ساتھ جنگ کرے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا کام آشفتہ ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بعض پریاں مسلمان ہیں ۔ خواب میں ان کا دیکھنا دوست اور بخت و دولت کا دیدار ہے اور وہ کافر ہیں ان کا خواب میں دیکھنا دشمن اوربد بختی اور غم کا دیدار ہےحضر ت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پریوں کے درمیان ہے تو دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو گردن سے بل گرایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مرتبہ اوربزرگی سے گر جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پر یا مہربانی سے باتیں کرتی ہیں تو اس سے یہ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر پری کو اچھے اورعم ہ لباس میں دیکھے تو حال نیک ہو گا اور اگر برے لباس میں دیکھے تو بد حال ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو سونے یا چاندی وغیرہ کی چیز دی ہے تو دلیل ہے کہ دولت اور اقبال زیادہ ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پری کو بیمار یا مردہ دیکھے تو بد حالی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پریوں کے بادشاہ نے اس پر مہربانی کی ہے کہ دولت پائے گا اور مقرب بادشاہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پری نے اس کو اپنا مکان بتایا ہے ۔ گا ہے ظاہر ہوتی ہے اور گا ہے چھپتی ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس کے ساتھ خیانت اور مکر کرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ پر یوں کے گھر میں گیا ہے اور ان کو پہچانا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور کئی شہر دیکھے گا.
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایاہے کہ پری کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ اول ، عزیز دوست ۔ دوم ، بخت و دولت ۔ سوم ، مراد کا پورا ہونا ۔ چہارم ، بزرگی و حشمت ۔ پنجم ، جھوٹی خبر اور بے ہودہ کام۔