خواب میں کٹا ہوا پاؤں دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک پاؤں کٹا ہوا یا ٹوٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا نصف مال ضائع ہو گا۔ اگر دونوں پاؤں کٹے ہوئے یا ٹوٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا سب مال جائے گا یا خود مرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر کوئی دونوں پاؤں شکتہ یا کٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے پاؤں لوہے یا تانبے کے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اس کامال باقی رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں کانچ کے جہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر جلد ختم ہوجائے گی اور مال نہ رہے گا۔ کیونکہ کانچ کو بقا اور طاقت نہیں ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں شل ہیں تو یہ اس کے حال کے ضعف اور سستی کی دلیل ہے ہر ایک حال میں خواہ خیر ہو یا شر ہو۔ 
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ک اگر کوئی نیک آدمی خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں شل ہو گیا ہے تو یہ دین کی زیادتی کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ولا علی الا عرج حرج (اور لنگڑے پر کوئی حرج نہیں ہے) اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں پر رسی بندھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائدہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں نہیں ہے اور لکڑی کے سہارے پر چلتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی پر بھروسہ کرے گا اور اس سے وفاداری نہ دیکھے گا۔ اور اگر کوئی شاہی حاکم کو دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں کٹے ہوئے ہیں تودلیل ہے کہ کام سے معزول ہو گا اور اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں لوہے کاہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہواگا اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں چاندی کاہے اور ایڑی سنہری ہے تو بھی یہی تاویل گزشتہ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے دلیل ہے کہ نقصان اٹھائے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس کا پاؤں ستون سے بندھا ہوا ہے ۔ اس کی تاویل بہتر ہے۔ کیونکہ درخت مرد کی طرح ہے او رستون مردے کی طرح ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ا س کا پاؤں جال میں ہے یا زمین میں دھنس گیا ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر پاؤں گھسا ہے اسی قدر مکر حیل میں گرفتار ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ پاؤں کسی جگہ یا پہاڑ میں پھسلا ہے تودلیل ہے کہ دین و دنیا کے کام سے رکے گا۔ یا کوئی اس کو بات کہے گا اس سے بیمار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ بیل پر پاؤں ہلا رہا ہے تودلیل ہیکہ کام کی سخت جستجو کرے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں اونٹ یا بیل کے کھر جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قوت و اگر اور مال زیادہ ہوگا اوراگر اس کا پاؤں گھوڑے یا گدھے جیسا ہے تودلیل ہے کہ اس کی قوت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔
اور اگر اپنا پاؤں درندے کے پنجے جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال حرام حاصل کرے گا۔ اور اگر اپنا پاؤں مرغوں کے پنجوں جیسا دیکھے تواس کے کسب اور معیشت کی قوت کی دلیل ہے اور دشمن پر فتح پائے گا۔ 
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پاؤں کا خواب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ اول ، عیش ۔ دوم ، عمر ۔ سوم ، کوشش کرنا ۔ چہارم، طلب مال۔ پنجم ، قوت ۔ ششم ، سفر ۔ ہفتم ، عورت ۔ اور خواب میں پاؤں کا نچانا یا کٹنا مصیبت اور رنج ہے۔