حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ مچھر کو خواب میں دیکھنا ایک ذلیل اور خوار اور نکما آدمی ہے کہ تھوڑا اور ذلیل کام کرتا ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کمزور آدمی سے جھگڑا اور تنازعہ کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ مچھر کو نگل گیا ہے تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ ذلیل ہے کہ ذلیل آدمی کے ساتھ کام میں مشغول ہو گا اور اس سے اس کو تھوڑی چیز ملے گی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے جسم پر جمع ہو کر اس کو کاٹتے ہیں تو دلیل ہیکہ عام لوگوں کی زبان پر چڑھے گا اور ان سے نقصان ہو گا ۔ بلکہ اس کو ضرر اور سخت نقصان پہنچے گا ۔ کیونکہ مچھر آدمی کا خون چوستا ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کے کان یا ناک میں گھس گیا ہے اور اس سے اس نے تکلیف پائی ہے تواس سے دلیل ہے کہ اس کو کسی کمزور آدمی سے رنج اور دکھ ضرور پہنچے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص میں دیکھے کہ بہت سے مچھر اس کے گھر میں آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسکو غم و اندوہ حاصل ہوگا ۔ اوراگر دیکھے کہ مچھروں سے غلبہ کیا ہے اور اس کے گھر میں جمع ہوئے ہیں تودلیل ہے کہ کسی کمزور دشمن پر فتح پائے گا۔ اوراگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مچھر اس کی ناک میں گھس گیا ہے اور باہر نہیں نکلا ہے تودلیل ہے کہ محنت اور بلا میں گرفتار ہو گا ۔