خواب میں برساتی کوٹ پہننا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر بارانی ہے اور وہ بادشاہ کی خدمت میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا نیک کام اور مدح و ثنا لوگوں میں ظاہر ہوگی۔ اور اگر بارانی بطور کپڑا اس پر ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فائدہ حاصل ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ بارانی پشم یا ایسی یا روئی کی ہے اور سبز رنگ ہے تو بہتری کی دلیل ہے ۔ لیکن بارانی زرد رنج اور بیماری کی دلیل ہے ۔ اور اگر بارانی نیل گوں ہے یعنی آسمانی رنگ کی ہے تو پھر گناہ اور نا فرمانی کی دلیل ہے اوراگر سفید رنگ کی ہے تو اس کو کسی جگہ سے خیر اور منفعت پہنچے گی۔