حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہر اور قلعہ اور گاؤں کی فصیل (فصیل :شہر کے گرد موٹی دیوار ) کے کنگرے بادشاہ یا والی پر دلیل ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ے کہ شہر کے کنگرے بادشاہ پر اور گاؤں کے کنگرے گاؤں کے مالک پر دلیل ہیں ۔ اگر شہر کے کنگرے قوی اور بلند دیکھے تو بادشاہ کے حال کی قوت اورنیکی پر دلیل ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ شہر کے کنگرے گر کر خراب ہوگئے ہیں ۔ اگر سب گرے ہیں تو بادشاہ کی ہلاکت کی دلیل ہے اور اگرتھوڑے گرے ہیں توحاکم شہر مرے گا اور اگر نئے بنتے دیکھے تو دلیل ہے کہ نیا بادشاہ شہر میں مقیم ہو گا۔ اوراگر بعض بنے ہیں تو نیا حاکم شہر میں مقیم ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کنگرے شہر کے دروازے کے قریب ہیں ان کو دیکھنا عیش اورامن کی دلیل ہے اور جو شہر کی پچھلی طرف ہیں ان کود جیسا بھی دیکھے گا ان کا نیک اور بد اثر دیکھنے والے پر پڑے گا۔