خواب میں ہوا میں اڑنا
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندے کی طرح جگہ بہ جگہ اس میں گم ہوگیا ہے اور پھر زمین پر نہیں آیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ دنیا سے بہت جلدی رحلت کرے گا یعنی مرے گا۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ قبلہ کی جانب سے اڑا ہے اور پھر اپنی جگہ آیا ہے تودلیل ہے سفر سے جلدی واپس آئے گا اور بہت سا نفع اٹھائے گا۔ خاص کر اگر پر بھی رکھتا ہے اور اگر بغیر پر کے اڑتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی حالت سے پھرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے بالا خانے سے دوسرے بالا خانے پر اڑا ہے ۔ تودلیل ہے کہ عورت طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا یا کنیزک خریدے گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ فضا اور نواح آسمان پر اڑاہے تو حج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر سے کسی نا معلوم گھر کی طرف اڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت قریب آئی ہے ۔ اس کو چاہئے کہ گنا ہوں سے توبہ کرے اور اگر دیکھے کہ پر رکھتا ہے لیکن پرندوں کے پروں کے بر خلاف ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہو کر قریب بہ ہلاکت ہو گا اور آخر کار شفاء پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ اڑتا ہے تو دلیل ہے کہ عنقریب سفر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اڑنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول، سفر ۔ دوم، حج ۔ سوم،بزرگی ۔ چہارم، تغیرحال۔ پنجم ، مرض الموت پناہ بخدا ۔