حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ زن خادمہ یا کنیزک (کنیزک:لونڈی) ہے کہ جس کے سپرد چراغ روشن کرنے کا کام ہوتا ہے بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ کوزہ قومی خادم ہے کہ قوم اس کی طاعت کرتی ہے اور گناہ سے پر ہیز کرتی ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس نیا کوزہ ہے ۔یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خادمہ یا کنیز حاصل ہوگی اسی صفت کی کہ جس کا بیان ہو چکا ہے اور اگر دیکھے کہ کوزہ ٹوٹ گیا ہے تودلیل ہے کہ خادمہ یا کنیز بیمار ہوگی یا مر جائے گی اور اگر دیکھے کہ کوزہ ضا ئع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خا دمہ یا کنیزک بھا گ جائے گی یا اس سے جد ا ہو جائے گی
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کا دیکھا نو وجہ پر ہے۔اول ، عورت ۔ دوم ، خادم ۔ سوم ، کنیز ۔ چہارم ، قوام ۔ پنجم ، جسم ۔ششم ، عمر دراز۔ ہفتم ، مال و نعمت ۔ ہشتم ، خیر و برکت ۔ نہم ، عورتوں کی طرف سے راحت ۔