حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پن چکی پر غلہ پسواتا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ پن چکی کے مالک سے اس کو بہت سا فائدہ پہنچے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ پن چکی کا پتھر ٹوٹ کر بے کار ہو گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کا مالک مرے گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھر کو شگاف آگیا ہے تو اس میں خلل ظاہر ہوا ہے ، تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کے مالک کی عیش میں خلل واقع ہو گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھرکو کسی نے چرا لیا ہے تو دلیل ہے کہ پن چکی والے کو نقصان ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کا خواب میں دیکھنا جنگ اورخصومت (خصومت :لڑائی، جھگڑا فسادو غیرہ) پر دلیل ہے اور اگر اپنے آپ کو پن چکی کے اندر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ چھگڑا ہو گا اور اگر جانے کہ چکی اس کی ملکیت ہے تو کام سہل ہوگا۔اور اگر پن چکی میں غلہ نہیں ہے اور دیکھتا ہے کہ کس طرح پھرتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کا پاٹ تانبے یا پیتل یا لوہے کا ہے ۔ یہ سب جنگ اور کارزار (جنگ، لڑائی ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پاٹ کانچ کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کے ساتھ جھگڑا ہو گا ۔ لیکن اگر دیکھے کہ پن چکی اپنے ہاتھ سے پھیرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شریک سخت دل ہو گا اور اس کی وجہ سے کام میں انتظام نہ ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کا خواب میں دیکھنا پانچ وجہ پرہے ۔ اول ، بادشاہ ۔دوم ، رئیس ۔سوم، مالداری ۔ چہارم ، جلدی یا دیر سے مرے گا۔ پنجم ، بادشاہ کاخوان سالار ہوگا۔ اور چکی کی جگہ دیکھنا ، جگہ کارئیس و بزرگ ہونا ہے۔ اوراگرچکی کو خراب کو پھرتے دیکھے تو دلیل ہے کہ چیز چکی میں ہے خراب ہو گی۔