حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص سر کے داغوں والا خواب میں دیکھے کہ اس کے سر کے بال اگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا مال حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ لیکن اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی زینت اور آرائش میں نقصان پڑے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سر پر داغ دیکھنا سوداگر کے لئے فائدہ مند ہے اور پیشہ کار کے لئے کسب اور ضاعت ہے اور بادشاہ کے لئے فکر ہے اور عورت کے لئے زینت کے نقصان کا عث ہے۔