خواب میں خچر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں خچر کو دیکھے ۔ اگر مطیع ہے تو نیک ہے ورنہ بد ہے۔ اوراگر دیکھے کہ استر بے زین پر بیٹھا ہے اور معلوم نہیں ہے کہ استر کس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اگر دیکھے کہ اپنے استر پر بیٹھا ہے ۔ اگر سفر کرے گا تو فائدہ اور نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ استر پر پا لان یا عماری رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بانجھ ہو گی ۔ خاص کر اگر استراس کی ملکیت ہے یا اس کو کسی نے بخشا ہے ۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے اور اونچا ہے تو دلیل ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت چاہے گا کہ صاحب عزت ہوگی ۔ اور اگر استر سفید دیکھے تو زن صاحب جمال اور خوبصورت ملے گی ۔ اور اگر استر سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ عورت پرہیز گار اور دیندارہو گی ۔ اگر استر سرخ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مطرب اور عیش دوست ہوگی ۔ اور اگر زردیا اشقر دیکھے تودلیل ہے کہ وہ عورت بیمار گوں اور زرد ہو گی اور اگر استر کو برہنہ اور تابعدار دیکھے تو دلیل ہے کہ مرد ضعیف ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استر مادہ آقا ازادہ ہے ۔ اگر استر نر ہے تو سفر کرے گا۔اور اس علم کے بعض استادوں نے فرمایا ہے کہ استر نرمرد ہے اور استر مادہ عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی سے استر مادہ کو خرید کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خرید ے گا اور اگردیکھے کہ استر مادہ کو فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کو فروخت کرے گا۔ یا کنیز اس سے جدا ہو جائے گی۔اور اگر دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی بانجھ عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ استر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور مراد حاصل ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ استراس کے پیچھے دوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا۔
حضرت اسمٰعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص دیکھے کہ استر روتا ہے تو عورتوں کی طرف سے زیادتی مال کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ استر اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عجیب کام کرے گا کہ جس سے لوگ حیران ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ استر کو مار ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ استر مر گیا ہے اور ضائع ہوگیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت مرے گی یا اس سے کنیز جدا ہو جائے گی۔ اور اگر استر نر ہے تو کسیمرد کی صحبت سے جدا ہو گا۔ یاد رکھو کہ خواب میں استرکا گوشت اور پوست مال و دولت ہے اور بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ استر کا گوشت بیماری ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ استر کا دودھ پیتا ہے تو شیر کے انداز ے کے مطابق خوف اور ڈر اور دشواری کی دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استر کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول ،سفر ۔دوم ، درازی عمر ۔ سوم ، دشمن پر فتح مندی ، چہارم ، جمال و آرائش۔ پنجم، مراد حمق ۔ مادہ استر بانجھ عورت اور استر کا بچہ منفعت اور مراد کا پانا ہے۔