استغفار کے لفظی معنی ہیں ، گناہوں کی معافی مانگنا ۔استغفر اللہ کہنا۔ حق تعالیٰ سے بخشش طلب کرنا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں استغفار کرے تودلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو مال اور فرزند عطا کرے گا۔
فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واستغفروا ربکم انہ کان غفار یرسل السماء علیکم مدراراویمہکم با مول و بنین(اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو، کیونکہ وہ بخشنے والا ہے ۔ تم پر موسلادھار بارش کرے گا اور مال و اولاد سے مدد کرے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شحض خواب میں استغفار کرنا چار وجہ پر ہے۔ اول ،مال ۔دوم، فرزند ۔ سوم ، حق تعالیٰ سے بخشش ۔ چہارم ، گناہوں سے توبہ۔ اسطرلاب:(علم نجوم کا وہ آلہ جس سے آفتاب اور ستاروں کی بلندی معلوم کی جاتی تھی ):
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اسطرلاب کی تاویل بادشاہ کے مصاحب اور سردار ہیں اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس اسطرلاب ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ سلطانی مصاحبوں میں ہو گا اور قوم کاسردار ہوگا۔ اوراگردیکھے کہ اسطرلاب گم ہو گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے جاہ اور مرتبے میں نقصان ہوگا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسطرلاب سے آفتاب کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے کام یا اس کے سرداروں کے کام میں مشغول ہوگا اور ان سے خیر و منفعت پائے گا اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں اسطرلاب ایسا مرد ہو تا ہے کہ جس کو ثبات اور استقلال نہیں ہوتا ہے اور پائیدا رکام پر نہیں ہوتاہے۔