خواب میں بوسہ لینا، خواب میں چومنے کی تعبیر

خواب میں بوسہ لینا، خواب میں چومنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور چاہنے والا ہو گا۔ اوراگر وہ شخص نا معلوم ہے تو دلیل ہے کہ ناامید جگہ سے فائدہ اٹھائے گا ۔ اور اگر معلوم شخص کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے خیر و منفعت پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ کسی مرد کا شہوت سے بوسہ لیا ہے تودلیل ہے کہ مردے کے لئے خیر کرے گا یا اس کو دعائے خیر سے یاد کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ مردے نے اس کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اورطالب ہو گا اوراگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ مراد اور مقصودنہ پائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بوسے لینے کی دلیل چار وجہ پر ہے ۔ اول، خیر و منفعت ۔ دوم، حاجت روائی۔ سوم، دشمن پر فتح پانا۔ چہارم ، اچھی بات سننا