خواب میں چھینک کا آنا

خواب میں چھینک کا آنا

حضرت ابن سیرن رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے ۔ اور اس نے الحمد اللہ کہا ہے ۔ اگر بیمار ہے تو اس کو طبیب کی ضرورت ہو گی ۔ اور اگر تندرست ہے تو اس کی کسی سے مراد پوری ہو گی ۔ اور اس پر احسان رکھے گا ۔اور اگر دیکھے کہ تین چھینکیں آئی ہے ۔ تو خوشی اور نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سی چھینکیں آئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد مشکل سے پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چھینک کے ساتھ ناک سے پانی نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو چھینک آئی ہے اور سینڈ ناک سے نکل کر جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی بابت بری بات کہیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ چھینک آئی ہے اور کوئی چیز کرد کر باہر نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس چیز کو دنے والی کے جوہر کے مطابق اس کے فرزند ہو گا ۔جو اس حیوان کے مطابق منسوب ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں چھینک آسانی کے ساتھ آئی ہے ۔ دلیل ہے کہ آسانی سے مال حاصل کرے گا ۔ اور اگر مشکل سے آئی ہے تو مشکل سے مال حاصل کرے گا۔