خواب میں درندے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس درندے سب گدھے ہو گئے ہیں یا ایک گدھا اور دوسرا بیل یا بکری ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی رو زی فراخ ہو گی ۔ لیکن اس کے لیے نقصان بھی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چو پائے در ندے ہیں ہو گئے ہیں ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ درندوں کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دشمن (۲)بادشاہ ظالم (۳)بے فکر عورتیں (۴)ہمسایہ ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ در ندوں کا گو شت کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کا مال حیلے کے ساتھ حاصل کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ وہ درندے کی صورت پر ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عقل زائل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ در ندے اس سے باتیں کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درندوں کو مارتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔