خواب میں جھنڈا دیکھنا

خواب میں جھنڈا دیکھنا

جھنڈا خواب میں مردانا مرد یا امام زاہد یا ایسا شخص ہے کہ جس کی لوگ تابعداری کرتے ہیں ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قسم کے آدمی سے جس کی اوپر تعریف ہوئی ہے ۔ آشنا ہو گا اور اس سے راحت پائے گا ۔اور اگر دیکھے کہ جھندا اس کے ہاتھ سے گرا ہے یا کھویا گیا ہے ۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جھنڈے کا خواب میں دیکھنا سفر پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس وک لوگوں نے جھنڈا دیا ہے ۔ یا اس کے پاس لشکر جمع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور بزرگی پائے گا ۔ خاص کت جھنڈا اگر سفید یا سبز ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بڑا سفید جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی بزرگ مالدار شخص سے ہو گی اور اسی سے خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز جھنڈا ہے ۔ دلیل ہے کہ زاہد اور دین دار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سیاہ جھنڈاہے ۔ دلیل ہے کہ قاضی یا خطیب ہو گا ۔ 
حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں جھنڈے کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)سردار(۲)سفر(۳)مرتبہ(۴) اچھے حالات۔