خواب میں مٹکا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹکا ایسی عورت ہے کہ جس کی طرف سے مٹکے کے بڑائی کے مطابق گھر میں فائدہ پہنچتا ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سہ آتشہ شراب خزانہ ہے اور پانی کا مٹکا عورت ہے ۔ لیکن عورت مالدار ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں پانی کا مٹکا ہے اور اس میں پانی پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا اور راہ خیر میں خرچ کرے گا ۔ اور خواب میں سرکہ کا مٹکا پرہیز گار آدمی ہے ۔ رو روغن اور مکھن کا مٹکا مال حال کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور آب ترش کا مٹکا مرد بیمار پر دلیل ہے ۔ اور روغن نفت کا مٹکا مرد کمینہ اور جوان ہے ۔ اور خواب میں مٹکا بادشاہ اور بادشاہ کے ارکان سلطنت پر دلیل ہے ۔