خواب میں شکر کھانے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں تھوڑی سی شکر پاکیزہ بات ہے یا بوسہ ہے جو اپنے فرزند یا بھائی یا دوست کو دے گا ۔ اور اگر بہت سی شکر دیکھے تو مال اور حلال رو زی پر دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بہت سی شکر مکروہ ہے اور اس کا بیچنا نیک ہے لیکن اس کا پانا اور خریدنا با ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شکر پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)پاکیزہ بات(۲)بوسہ دینا (۳)منفعت (۴)فرزند(۵)مال۔