خواب میں غسل کرنا

خواب میں غسل کرنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دریا میں غسل کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ کم ہو گا ۔ اور اگر بیمار ہے تو صغت اور شفا ء پائے گا اور اگر قوض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔اور خوف سے امن میں رہے گا اور اگر قیدی ہے تو خلاصی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تھوڑے پانی میں غسل کیا ہے اور ہاتھ منہ دھویا ہے ۔ دلیل ہے کہ خیرو منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھ کو پانی اور سجی سے دھویا ہے ۔ اگر دوست رکھتا ہے ۔ تو اس کی ان سے جدا ہونے پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے غسل جنابت کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام ختم ہو گیا ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں جنابت سے غسل کرنا دلیل ہے کہ جھوٹ سے پاک ہو گا اور جو زیادتی اور نقصان جنابت کے غسل سے ظاہر ہو گا جھوٹے دین پر دلیل ہے ۔