کرتہ دیکھنا

کرتہ دیکھنا ،خواب میں قمیض دیکھنا

کرتہ چھوٹا کپڑا کہ جس کو عربی میں قرطق کہتے ہیں اور خواب میں اس کا پہننا سفر کی قوت ہے۔ اگر اس کا کرتہ سبز ہے تو کسی مرد سے پناہ اور قوت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے زرد کرتہ پہنا ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیلا کرتہ پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر مصیبت آئے گی۔ اور اگر سرخ ہے تو دنیا کی عیش و عشرت پر دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے ریشم کا کرتہ پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے شرف اور بزرگی پائے گا۔لیکن دین میں ضعیف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کرتہ چلا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی پناہ اور قوت میں نقصان ہو گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کرتہ دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (۱)قوت(۲)پناہ(۳)سفر(۴)کاموں کا بندوبست

0/Post a Comment/Comments