خواب میں سبزہ زار دیکھنا

خواب میں سبزہ زار دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں سبزہ زار دیکھے کہ وہ پودوں کی قسموں کو پہچانتا نہیں ہے تو اس کے دین اور اسلام پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ اپنے ملک کے سبزہ زار میں ہے تو بقدر اس کے اس کے دین اور اعتقاد پر دلیل ہے۔ اور اگر اس نے دوسروں کی ملک کی سبزہ زار کی سیر کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت نیک بندوں کے ساتھ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار میں خوش و خرم پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس پر عیش فراخ ہو گی او ر اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور سبزہ زار خواب میں بزرگوار مرد ہے اس کی بزرگی اور عمدگی کے مطابق۔ اور اگر سبزہ زار عمدہ اور پاکیزہ دیکھے اور جانے کہ اس کی ملک ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے ملے گا اور اس سے خیرو منفعت حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ موسم بہار میں سبزہ زار میں پھرتا ہے اور خوش و خرم پھول اور کلیاں کھلی ہوئی ہیں اور پانی کی نہر اس میں جاری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی شہیدی موت ہو گی۔ اور اگر موسم بہار میں سبزہ زار دیکھے معروف ہے یا غیر معروف ہے اور اس میں گل دریا حین سرسبز ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی بڑے آدمی سے صحبت ہو گی۔ جو اپنے نوکروں چاکرون سے بچھڑا ہوا ہے۔ اور اگر سبزہ زار کو خوش و خرم دیکھے کہ اس میں پھول اور پودے سر سبز ہیں اور ان میں پانی جا رہا ہے اور اس نے ان کو جڑ سے اکھاڑا ہے اور ویران کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو ناگہانی موت آئے گی۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سبزہ زار کے اندر گیا ہے اور اس میں شیر دیکھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ ظالم اور جابر ہو گا۔ اور اگر اس میں بکریاں دیکھی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو بہت مال حاصل ہو گا۔ اور اگر اس میں گدھوں کو دیکھے اور بیلوں کو بھی دیکھے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا لشکر بے وفا ہو گا۔ اور اس پر بھروسہ نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار سے گل وریا حین جمع کر کے گھر کو لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے خیرو منفعت حاصل ہو گی۔ 
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں سبزہ زار عورت ہے۔اور اگر دیکھے کہ لہلہاتے ہوئے سبزہ زار میں گیا ہے اور وہاں مقام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں سے خوبصورت اور لڑاکی عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خوش و خرم سبزہ زار ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔
 حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزے کا دیکھنا ساتھ وجہ پر ہے: (1) دین (2) اعتقاد (3) معیشت اور نظام کار (4) بادشاہ (5) مرد بزرگوار (6) خیرو منفعت (7) مراد پانا۔

0/Post a Comment/Comments