خواب میں مازو کھانا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ درخت سے مازو جمع کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے مال جمع کرے گا اور اگر بیمار دیکھے کہ اس کے پاس مازو کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ تو مال مکروہ پر دلیل ہے۔ اوراگر دیکھے کہ مازو کھاتا ہے دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر مازو زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور سبز اور سیاہ مازو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مازو چار وجہ پر ہے: (1) مال مکروہ (2) غم و اندوہ (3) بیماری (4) رنج اور سختی۔
ایک تبصرہ شائع کریں