خواب میں لقلق دیکھنا

خواب میں لقلق دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق با حسب و نسب آزاد عاقبت اندیش مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے لقلق پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مذکورہ بالا صف کے آدمی سے صحبت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑا دشمن اس کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ تعجب کریں گے اور اس کو کسی بڑے آدمی سے منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے چوبارے پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی سردار اس کے گھر میں آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ہاتھ سے اڑا ہے دلیل ہے کہ دہقان مرد کی صحبت سے جدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی دہقان سے مال حاصل کرے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق چار وجہ پر ہے: (1) مرد دہقان (2) بادشاہ ضعیف (3) پاسبان (4) مسافر اور درویش

0/Post a Comment/Comments