حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ مرا ہے اور لوگ اس پر روتے اور زاری کرتے ہیں یا اس کو باندھ کر کفن میں لپیٹا ہے یا جنازے میں رکھ کر قبر میں ڈالا ہے۔ یہ سب اس کے دین کے فساد پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پھر اس کے تئیں قبر سے اٹھا کر نکالا ہے تو اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو قبر میں رکھ کر اس پر مٹی ڈالی ہے اور لوگ واپس آ گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین کبھی اصلاح نہ پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اگر دیکھے کہ مرا ہے اور جلدی جنازے پر رکھا ہے اور لوگوں نے اس کو اٹھا لیا ہے اور بہت لوگ اس کے جنازے کے پیچھے جا رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی اور حکومت پائے گا۔ لیکن ان پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ تھا اور زندہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کہا ہے کہ تو کبھی نہ مرے گا۔ دلیل ہے کہ جہاد میں شہید ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مرا ہے اور کسی نے اس پر گریہ وزاری نہیں کی ہے اور اس کے جنازے کے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خانہ ویران ہرگز آباد نہ ہو گا۔ اور اگر خواب میں اپنے آپ کو مردوں میں دیکھے اور اس کو خیال ہے کہ وہ دیر سے مردہ ہے دلیل ہے کہ جاہل لوگوں کے ساتھ سفر کرے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی چاہے کہ معلوم کرے کہ اس کا حال اہل اصلاح کے نزدیک کیسا ہے۔ اگر مردے خواب میں اس کی صلاحیت کی بشارت دیں اوراس سے کشادہ ہو کر نیک باتیں کریں۔ دلیل ہے کہ اس کا حال حق تعالیٰ کے نزدیک نیک ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ مردے اس سے ناخوش باتیں کرتی ہیں۔ اور اس سے منہ پھیرتے ہیں دلیل ہے کہ اس کا حال حق تعالیٰ کے نزدیک برا ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناگہانی موت کا دیکھنا مومن کی راحت اور کافر کے عذاب پر دلیل ہے۔ اور اگر ناگہانی موت نہیں ہے تو فساد دین پر دلیل ہے اور جس قدر جان کنی سخت دیکھے گا عذاب اور مصیبت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مرا ہے اور اس کو کسی نے غسل دیا ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جنازے کے پیچھے ایک گورہ ہوا پر چل رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے شہر میں کوئی بڑا آدمی مرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مرا ہے اور لوگ اس کے پیچھے جا رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے قدر کے مطابق ولایت اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر مردہ جنازے پر بھاری ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں پر قہر اور ستم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنازے پر ہلکا ہے۔ دلیل ہے لوگوں سے نیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردے کو ہاتھ پر رکھ کر لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ زندہ مرا ہے اور اس کو تخت پر سلایا ہے اور اس تخت کو لوگوں نے ہاتھ پر رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں جائے گا اور اس سے خیر منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مر کر زندہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شہر خراب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دوسری بار مرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزندوں میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا فرزند مرا ہے۔ دلیل ہے کہ تونگر ہو گا اور کہتے ہیں کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ماں باپ مرے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ حاملہ تھی اور مری ہے اور لوگ اس کو روتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا نے اسے پورا نہ کیا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ شاد اور خنداں اس کے پاس آیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دعا اور صدقہ پہنچا ہے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے دلیل ہے کہ اس کے حق میں تقصیر کی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ اس کو نیک بات کہتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا۔ اور اگر اس کو بری بات کہے یا اس کو وصیت کرے تو اس کی تاویل بد ہے۔ اور اگر مدہ اس سے علم و حکمت کی بات کرے یا ا س کو وعظ اور نصیحت کرے تو صاحب خواب کی دیانت اور صلاح دین پر دلیل ہے۔ اگر مردے کو دنیاوی زندگی سے بہتر اور خوشحال اور پاکیزہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ خیر اور سعادت سے ہوا ہے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ مردہ عذاب حق سے امن میں ہے اور اس کی عاقبت محمود ہے۔
حضرت حافظ معبررحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردے نے اس کی گردن میں ہاتھ ڈالا ہے اور اس کو گود میں لیا ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ مردے نے توجہ نہیں کی ہے اور نہ کوئی بات کی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اس کے لئے صدقہ دے اور اس کو نیک دعا سے یاد کرے۔ اور اگر مردے کو ترش رو اور غم ناک دیکھے۔ دلیل ہے کہ عاصی اور گناہ گار ہو گا۔ اور اگر مردہ ہنسا اور پھر رویا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ مردہ مسلمان نہیں ہوا ہے۔ اور اگر مردے کو سیاہ رو دیکھے دلیل ہے کہ کفر میں مرا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ فاما الذین وجوھم اکفر تم بعد ایمانکم فذو قوالعذاب بما کنتم تکفرون (لیکن جن لوگوں کے چہرے سیاہ ہیں۔ کیا تم نے ایمان کے بعد کفر کیا تھا تو کفر کی وجہ سے عذاب کو چکھو) اور اگر مردے کو عاجز اور بغیر لباس کے دیکھے دلیل ہے کہ مردے کا حال بد ہے۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ نماز میں ہے۔ دلیل ہے کہ اس مردے نے زندگی میں بہت استغفار کی ہے۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ مردے کے لئے بجائے طاعت کے ثواب ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب طاعت اور نماز میں سست ہے۔ اور اگر مردہ کو دیکھے کہ جس جگہ زندگی میں نماز پڑھتا تھا اسی جگہ نماز پڑھ رہا ہے تو مردے کے دین پاک اور زندہ کی درستی عاقبت دلیل ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں