خواب میں نوالہ کھانے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کسی نے شیریں نوالہ اس کے منہ میں رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شخص اس کو عمدہ بات کہے گا۔ اوراگر وہ لقمہ غلیظ اور ترش ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے منہ میں لذیذ اور شیریں لقمہ کسی نے رکھا ہے۔ اگر مصلح ہے تو مال حال پر دلیل ہے۔ اور اگر لقمہ شیریں گرم ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بات سے بلا میں پڑے گا۔ اور اگر لقمہ اس کے حلق سے آسانی سے گیا ہے تو اس کی تاویل کے خلاف ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ منہ میں نوالہ تین وجہ پر ہے: (1) بوسہ دینا (2) پاکیزہ بات کہنا (3) لقمہ کے اندازے کے مطابق منفعت ۔
ایک تبصرہ شائع کریں