خواب میں محراب میں نماز پڑھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ محراب میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو صالح فرزند کی بشارت ہو گی۔چنانچہ حضرت ذکریا علیہ السلام کی بابت فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وھو قائم یصلی فی المحراب (وہ کھڑا محراب میں نماز پڑھ رہا تھا) اگر دیکھے کہ نماز وقت پر پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند صالح ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ محراب میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ نماز میں سستی کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے محراب کی عمارت بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند عالم اور دانا ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اپنا مال خرچ کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں محراب کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) امام (2) بادشاہ (3) قاضی (4) کوتوال (5) لوگوں کا ایلچی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں