خواب میں ناخن دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن سخاوت اور قوم لوگوں پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہتھیار والے کے حق میں ناخن ہتھیار ہیں۔اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن مقراض سے کاٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن قوت اور توانائی اور دنیا کا مال حاصل کرنا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال حاصل نہ کر سکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ناخن گرا ہے اور پھر دوبار اُگا ہے اور زیادہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اور بہت سا مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن سیاہ اور نیلے ہوئے ہیں تو مصیبت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن اس قدر دراز ہوئے ہیں کہ ٹوٹنے کا خوف ہے تو اس کی تاویل بری ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن جڑ سے کٹے ہیں اور متغیر ہوئے تو اس کے کاموں کی بستگی پر دلیل ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ناخن حد اعتدال پر ہیں تو دین اور دنیا کی صلاح پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن درست کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا اور ہاتھ اور پاؤں کے ناخن کی ایک ہی تاویل ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہاتھ کے ناخنوں کی تاویل مال حاصل کرنا ہے اور پاؤں کے ناخن کی تاویل بھی مال ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے: (1) قوت و دانائی (2) لوگوں کی مقدار دنیا میں (3) دلیری (4) فرزند (5) منفعت (6) غلام زادے یا برادر زادے۔
ایک تبصرہ شائع کریں