خواب میں سبزی دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جس سبزے کو کہ اس کے موسم پر دیکھے اور اس کا تنا نہ ہو، تو خیرو منفعت پر دلیل ہے اور جس کا تنا اور پیشانی بغیر شاخ کے ہے تو وہ مال اور نعمت اور مرتبے کی زیادتی بقدر سبزی اور کوتاہی اور بلندی اور شاخوں کی باریکی کے ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پرسبزہ یا گھاس یا درخت اُگا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ خیرو منفعت پائے گا۔ اور جس قدر نبات زیادہ دیکھے گا اور خیرو منفعت زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے کان یا زبان یا منہ پرسبزہ اگا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ زیادہ ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ زمین کی سبزی خواب میں عام اور خاص کے لئے نعمت اور من مانا مال ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ملکیت کی زمین میں بہت سے پودے اگے ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب دیندار اور مسلمان ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھوٹے پودے چار وجہ پر ہیں: (1) مال (2) منفعت اور بزرگی اور مرتبہ (3) عیش خوش (4) دولت کی زیادتی۔
ایک تبصرہ شائع کریں