خواب میں ہریسہ کھانے کی تعبیر
ہریسہ۔ عرب کا مشہور مرغن کھانا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ہریسہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خیرو منفعت پائے گا۔ اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا جس کے باعث اس کی چشم روشن ہو گی۔
آنحضرتؐ نے فرمایا ہے:۔ الھریسۃ اطعمۃ الجنۃ (ہریسہ بہشت کے کھانوں میں سے ہے۔) حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہزار داستان خواب میں کوئی فرزند خوش آواز اور خوش سخن ہوتا ہے۔ لیکن وہ کچھ ضعیف الاحوال سا ہو او رصاحب علم اور اہل ادب ودانش ہووے اور لوگوں کے نزدیک محبوب بھی ہووے اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کوئی ہزار داستان جانور بطور عطیہ کے دیا گیا۔ تو دلیل یہ ہے کہ اس کے ہاں کوئی فرزند اس صفت کا پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی ہزار داستان جانور کو باغ میں سے پکڑا تو دلیل ہے یہ ہے کہ اس کی صحبت ایسے شخصوں کے ساتھ ہو جائے جو کہ نیک خلق اور عمدہ سخن والے ہوں۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ہزار داستان بلبل یا مینا خواب میں کوئی عورت خوش آواز ہوا کرتی ہے۔اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ہزار داستان (بلبل) کو خریدا تو دلیل یہ ہے کہ وہ کوئی کنیزک خوش آواز اور خوب گانے والی خریدے۔ اور اگر دیکھے کہ ہزار داستان اس کے ہاتھ سے اڑ گئی تو دلیل یہ ہے کہ وہ عورت کو طلاق دیوے یا کنیزک اس کی مر جائے یا بھاگ جائے۔
حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہزار داستان جانور کو خواب میں دیکھنا پانچ وجہوں پر ہوتا ہے: (1) عورت (2) فرزند (3) قاضی (4) حکیم (5) غلام
ایک تبصرہ شائع کریں