خواب میں ٹہنی دیکھنے کی تعیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں شاخوں کا دیکھنا صاحب کے بھائیوں اور فرزند وں اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ درختوں کی شاخ خشک ہوگئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے کوئی ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت دوسروں کی ملک ہے تو تاویل دو سروں کی طرف رجوع کرے گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے درخت خرما کی شاخ پائی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شاخ پر سے کچھ کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر فرزند کا مال کھائے گا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں