خواب میں حاکم دیکھنے کی تعبیر، خواب میں والی دیکھنے کی تعبیر

خواب میں حاکم دیکھنا-خواب میں والی دیکھنا

والی۔کاردار اور حاکم ہے۔ اگر دیکھے کہ والی تخت سے گرا ہے یا اس کا تخت ٹوٹا ہے یا کسی نے اس سے تلوار لی ہے یا اس کا گھر خراب ہوا ہے یا پھندے میں گرفتار ہوا ہے اور مارا گیا ہے یا چوپایہ اس کے سر پر آیا ہے اور گرا ہے یا کسی نے اس کو گرایا ہے۔ یہ سب باتیں اس امر پر دلیل ہیں کہ وہ شرف اور بزرگی سے گرے گا اور معزول ہو گا۔ 
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر والی دیکھے کہ اس کی دستار کسی کی دستار سے ملی ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور نیک عادت اس کی پائیدار ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں پھندا ہے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب کی شرف اور بزرگی زیادہ ہو گی۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ والی ہوا ہے اور اپنے عمل میں منصف اور دیندار ہے چنانچہ لوگ اس سے خوش ہیں۔ دلیل ہے کہ خیرو صلاح پائے گا۔ او ر اگر اس کے خلاف دیکھے تو شر اور فساد پر دلیل ہے۔ خاص کر اگر صاحب خواب مفسد اور ناپارسا ہے۔

0/Post a Comment/Comments