خواب میں آگ کی چنگاری دیکھنا

خواب میں آگ کی چنگاری دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شرارہ آتش دیکھنا بری بات ہے جو اسے پہنچے گی ۔ اگر آگ کے شرارے اس پر بے قیاس پڑیں تودلیل ہے کہ محنت اور بلائے سخت میں گرفتار ہو گا۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہر یا کوچہ میں آگ کے شرارے گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور فتنہ اٹھے گا اور اگر آگ کے شرارے بہت بڑے بڑے دیکھے تو دلیل ہے کہ عذاب خدا تعالیٰ اس کو یا اس موضع کو پہنچے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : انھا تری بشرر کالقصر کانہ جملت صغر اَ(بیشک وہ آگ پھینکتی ہے چنگاریاں اور نچی محل کے بر ابر گو یا کہ وہ زرد اونٹ ہیں ) اگر دیکھے کہ آگ کے شرارے لوگو ں میں گر تے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور جھگڑا ہو گا ۔ آگ ڈالنا اور آگ سے کھیلنا بہت گالیاں دینا ہوتا ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہاتھ میں آگ کا ٹکڑا لیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہی کام میں مشغول ہو گا اور اگر آگ کے ساتھ دھواں دیکھے تو کام میں خوف کی دلیل ہے ۔ اگر خوف میں دیکھے کہ آگ اس کے ہاتھ میں سرد ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں مال حرام حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس آگ میں سے ایک ٹکڑ ا اور لوگو ں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فعل سے لوگوں کو رجن اور نقصان ہو گا اور لوگ اس کی دشمن ہو جائیں گے اور آگ پر کھانے کی چیزیں پکائے اور کھائے تو دلیل ہے کہ لوگوں سے اچھی اچھی باتیں سنے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آگ کادیکھنا پچیس وجہ پر ہے (۱)فتنہ (۲)جنگ (۳)فساد (۴)خوف (۵) خصومت (خصومت:لڑائی جھگڑا)(۶)بری باتیں(۷) کام سے منع (۸) بادشاہ کاغصہ (۹) عذاب (۱۰) نفاق (نفاق : دشمنی ، بے اتفاقی) (۱۱) بے راہی (بے راہی: بے دینی ) علم اور حکمت (۱۳) ہدایت کا راستہ (۱۴)مصیبت (۱۵) ترس(۱۶) جلنا(۱۷) خدمت بادشاہ(۱۸) طاعون(۱۹) سر سام(۲۰) آبلہ(۲۱) کشائش کار(۲۲) فضیلت (۲۳)مال حرام(۲۴) روزی(۲۵) نفع۔

0/Post a Comment/Comments