خواب میں آدمی کا جسم دیکھنے کی تعبیر

خواب میں آدمی کا جسم دیکھنے کی تعبیر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آد می کا جسم خواب میں دیکھنا غم اور اندوہ کی دلیل ہے کہ لوگوں کی معیشت ہے۔ اور جس قدر جسم میں کمی اور زیادتی دیکھے گا ، عیش اور معیشت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم اور نحیف (لا غر اور نحیف :کمزور اور دبلا ) ہے تو درو یشی اور بستہ کاموں پر دلیل ہے اور اگر جسم فربہ (فربہ:موٹا) دیکھے تو توانگر اور کشائش ر پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم سے دھاگہ نکلا ہے اور لمبا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش اور فراخی سے زندگی گزارے گا ۔
اور اس کا مال زیادہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ دھاگہ ٹوٹ گیا تو تاویل اس کے بر خلاف اس کی ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم لوہے یا تانبے کا ہوگا تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور روزی و نعمت اس پر فراخ ہو گی ۔اور اگر وہ دیکھے کہ اس کا جسم کا نچ کا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا جسم درست اور قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام انتظام سے ہو گا اور اس کا راز پوشیدہ (راز:بھید) رہے گا ۔ اور اگر د یکھے کہ اس کا جسم ضعیف (ضعیف:کمزور) ہے تو دلیل ہے کہ درویش ہو گا اور اس کا راز ظاہر ہوگا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی اپنے جسم پر زیادتی د یکھے تو قوت اور تونگری اور دشمن پر فتح پأنے کی دلیل ہے ۔ اور اگر اپنے جسم پت نقصان د یکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے تمام جسم پر ورم ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔

0/Post a Comment/Comments