خواب میں عضو تناسل دیکھنے کی تعبیر، خواب میں نفس دیکھنا

خواب میں عضو تناسل دیکھنا،خواب میں نفس دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عضو تناسل دیکھنا مبارک اور نام اور فرزند ہے ۔اور کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے دو عضو تناسل ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا اورلوگوں میں بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل کٹ گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے اپناعضو خود کاٹا ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند نہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل ست ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند بیمار ہو گا ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عضو تناسل کی بڑائی بہت سے فرزند وں اور نام آوری پر دلیل ہے اور چھوٹائی اس کے خلاف ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے عضو تناسل کو شاخوں کی طرح لگے ہوئے ہیں ۔ تو یہ بہت سے بیٹوں اور پوتوں پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے مچھلی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے لڑکی اس عورت سے پیدا ہو گی کہ جو دریائے مشرق کے کنارے سے لائی گئی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے بلی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے چور اور ڈاکو لڑکا پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے مرغا نکلا ہے ۔ اس کی تاویل اس مرغے کے مطابق ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے چوہا نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے نا بکار لڑکی پیدا ہو گی ۔ جس میں کسی طرح کی خیر نہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے سانپ نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا ۔ جو اسی کا دشمن ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ عضو تناسل سے بچھو نکلا ہے ۔ اس کی بھی ہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے چیونٹا نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کم ہمت اور کمینہ اور کمزور اعضا ، کا لڑکا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے روٹی نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند اور عیال بھوکے اور تنگ دست ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے تل نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ طور پر اس کے عیال کو چاہتا ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے پیپ نکلی ہے ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے منہ نکلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حسب مراد ملے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے خون نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ حیض والی عورت سے جماع کرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے آگ نکلی ہے اور آدھی مشرق اور آد ھی مغرب کو گئی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا جو مشرق اور مغرب کا بادشاہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل سے گوبر نکلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا میلان طبع اغلام کی طرف ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو اٹھا ہوا ہے اور سخت ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا نصیب اور اقبال بلند ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کوعضو تناسل سخت اور دراز ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکے بہت لڑکے پیدا ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کوعضو تناسل کے اردگرد پرا گے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا نام ملک میں مشہورہو گا اور عزت اور مرتبہ زیادہ ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے عضو تناسل کو اکھاڑا ہے اور پھر اپنی جگہ پر رکھی ہے ۔دلیل ہے کہ پہلا فرزند مرے گا اور دوسرا پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا عضو تناسل کسی کے منہ میں رکھا ہے اور وہ چوستا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سے اس کو نفع پہنچے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل پر بال اُگے ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ فرزند کی طرف سے خوش ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ عضو تناسل جدا ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اس کا مال تلف ہو گا۔ اور خواب میں عضو تناسل کی حرکت دیکھنا قوت اور فراخی نعمت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل چر گیا ہے اور اس سے خون جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال کا نقصان ہو گا ۔ اور اس کا فرزند مرے گا اور اگر دیکھے کہ عضو تناسل سوج گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ اس کے عضو تناسل کو مارتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کا عیش تباہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل درمیان سے بندھا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو گواہ اس کی گواہی نہ دے گا ۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کا عضو تناسل لگا ہے ۔ اور حاملہ ہے تو لڑکا جنے گی ۔ لیکن لڑکا مرجائے گا ۔ اور اگر حاملہ نہیں ہے تو حمل ہو جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل باریک ہے تو بھی یہی تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل کچھ کٹا ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور مال اور مرتبہ کم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل کے سوراخ سے مراد ید جواہرات نکلے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے پارسا اور عالم لڑکا پیدا ہو گا ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں عضو تناسل کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)اہل خانہ(۳)مال (۴)عمر(۵)بزرگی(۶)طلب حاجت(۷) عز ت اور حرمت اور بہتری

0/Post a Comment/Comments