خواب میں شکار کرنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شکار اس کا مطیع ہے اور تابع ہے۔ دلیل ہے کہ رئیس اور بزرگ ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ چوروں کا سرادار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شکار اس کے تابع نہیں ہے۔اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔اور اگر دیکھے کہ شکار کی صورت پر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بد دین ہو گا اور باطل کی طرف میلان کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شکار کو جال یا پھندے سے پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر جنگلی آدمی سے مکر اور حیلے کے ساتھ ملے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے شکار کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگلی آدمی سے کچھ مال چھینے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شکاروں میں مقیم ہوا ہے اور اس کو ان میں مقیم ہونے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے دلیل ہے کہ جنگلی گروہ میں مقیم ہو گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا۔اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو تکلیف پہنچے گی اور فائدہ نہ ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ شکار اس کے ساتھ بات کرتے ہیں اور اس کے مطیع ہیں۔ اگر اہل علم اور فضل سے ہے تو بادشاہ کا مقرب ہو گا اور مال پائے گا اور اگر جاہل ہے تو ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس پر تعجب کریں گے۔