خواب میں تحفہ دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو ہدیہ دیا ہے۔ اگر وہ چیز عمدہ اور نیک اور لائق فریقین کے ہے تو دونوں کو نفع ہو گا۔ اور اگر بری چیز ہے تو دونوں کو ایک دوسرے سے نفع نہ ہو گا۔ بلکہ شر اور فساد پر دلیل ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو کوئی چیز ہدیہ کے طور پر دی ہے اور وہ چیز اس کو مرغوب ہے۔ تو خیرو صلاح پر دلیل ہے۔ اور اگر وہ پسندیدہ چیز نہیں ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے اگر دیکھے کہ اس کو کسی بوڑھے آدمی یا بوڑھی عورت نے ہدیہ دیا ہے تو خیرو منفعت پائے گا۔ اور اگر جوان مرد یا جواب عورت دے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں