خواب میں سورۃ آل عمران پڑھنےکی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے سو رہ آل عمران پڑھی ہے ۔ دلیل ہے کہ تمام برائیوں سے امن میں رہے گا اور پاک ہو گا اور اس کی عاقبت بالخیر ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے-اگر دیکھے کہ آیت شہد اللہپڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کی قضا پر راضی ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر قرض دار ہے تو قرض سے سر خرو ہو گا ۔ اور لوگ اس کو عزیز رکھیں گے ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آیت قل اللھم مالک الملکپڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور عزت اور مرتبہ پائے گا اور اس کی مرادیں پوری ہوں گی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں