خواب میں لڑکی کو دیکھنے کی تعبیر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی لڑکی ہوئی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا اس کو بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی کے جمال اور خوبی کے مطابق اس کو مال و نعمت اور خوشی حاصل ہو گی ۔اور اگر دیکھے کہ لڑکی مری ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ لڑکی ناقص اور میلی ہے ۔ تو غم کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی کی گود میں لے کر لے گیا ہے تو خیر ومنفعت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی لڑکی کسی کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس آدمی سے خوشی پہنچے گی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں