خواب میں ہد ہد دکھنے کی تعبیر
ہدہد ایک مشہور پرندہ ہے جس کے سر پر تاج ہوتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں ہد ہد عقلمند اور دانا مرد ہے کہ لوگوں کو پوشیدہ باتوں کی خبر دیتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے ہد ہد پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مذکورہ صفت کے آدمی سے اس کی صحبت ہو گی اورا س سے دانائی حاصل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے ہد ہد کو مارا ہے دلیل ہے کہ دانا اور بزرگ آدمی پر فتح پائے گا اور اس کو مغلوب کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر لوگوں سے مال اپنے عمل کے ساتھ حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں ہدہد دیکھنا چار وجہ پر ہے:( 1) اچھی خبر سنے گا (2) بزرگی (3) دشمن پر فتح پانا (4) حسب فرمان حق ہر ایک کام کو دانائی سے کرے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں