خواب میں گوشت دیکھنے کی تعبیر
حضرت دانیال رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جس قدر کہ پختہ گوشت کھائے جائیں مال اور منفعت پر دلیل ہے۔ جس کو آسانی سے حاصل کرے گا اور خام گوشت کو کھانا دلیل ہے کہ مال کو رنج اور سختی سے حاصل کرے گا اور گوشت کی خرید و فروخت غم و اندوہ ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ پختہ گوشت کا کھانا بھنے ہوئے سے بہتر ہے اور بھنے ہوئے کا کھانا خام سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے اہل خانہ کی غیبت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے پشیمان ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے یہ ہے کہ وہ ناحق لوگوں کی غیبت کرے گا۔ لقولہ تعالیٰ ایحب احدکم ان یا کل لحم اخیہ میتا فکر ھتموہ (پ۲۶ع۱۴) ترجمہ:۔ بھلا یہ خوش لگتا اور پسند آتا ہے تم میں سے کسی کو یہی کہ وہ کھائے گوشت اپنے بھائی کا جو وہ مر گیا ہو سو گھن آئے تم کو اس سے۔اگر دیکھے کہ کسی شخص کو پھانسی پر لٹکایا ہے اور وہ اس کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فربہ بکری کا گوشت پکایا ہوا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ذبح ہوئی بکری اپنے گھر میں لایا ہے۔دلیل ہے کہ کوئی سردار وہاں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کاتھورا جسم اپنے گھر لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس گھر میں کوئی ہلاک ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ فربہ گوشت کا خواب میں دیکھنا لاغر سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ گوشت سے کسی کو مارا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو زبان سے رنجیدہ کرے گا یا اس کی غیبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھنا ہوا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ سے روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قصاب سے گوشت لیا ہے اور اس کی قیمت دی ہے اور اپنے گھر کو لے گا ہے دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔اور ا گر دیکھے کہ اس نے اژدہا کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال لے گا اور خرچ کرے گا اور دشمن کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گھوڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خلقت میں نیک نام ہو گا اور ا س کا بادشاہ سے کچھ ملے گا۔اور اگر دیکھے کہ اونٹ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر دشمن سے مال لے گا اور کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اونٹ کے بچے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر یتیم کا مال کھائے گا اور بیمار ہو گا اور پھر شفا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عقاب کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو ظلم بادشاہ روپیہ پیسہ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ہرن کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خوبصورت عورت سے مال حاصل ہو گا۔ اور اگردیکھے کہ بکری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے مال مفت حاصل ہو گااور خرچ کرے گا۔اور اگردیکھے کہ اس نے ابابیل کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ مصیبت میں گرفتار ہو گا یا بیمار ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ابابیل کا گوشت خواب میں کھانا دشمن کا مال کھانا ہے اور اگر دیکھے کہ بطخ کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑائی میں نام پائے گا اور شرف اور بزرگی حاصل کرے گا۔ اور اگر چڑیا کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ کسی دولتمند شخص کا یا اپنے فرزند کا اسی قدر مال حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ بندر کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چرغ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکور کا گوشت کھایا ہے تو غدار شخص کا مال کھائے گا۔اور اگر الو کا گوشت کھائے تو چوری کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکاوک کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ غلام کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال کھائے گا۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وراثت کا مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغے کا گوشت کھایا ہے تو عجمی مرد کا مال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام کھائے گا، اور اطاعت حق میں سستی کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ تیتر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کا مال لے گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا ترس اور خوف کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بدکار آدمی کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ سنگ خوارہ کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ صاحب خواب بے وقوف شخص کے مال سے فائدہ اور منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گوہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر شخص سے خیرو منفعت پائے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دنیا کی زینت اور اس کے کمال پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کتے کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور سنجاب کا گوشت کھانا مسافر شخص گوشت کھانا ہے۔ اور سیمرغ کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی کا مال حاصل ہو گا۔ اور شاہین کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ ظلم شخص کے مال سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچہ کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ کسی گمراہ کردہ راہ سے ملے گی۔اور اگر شیر کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ تجارت میں اپنوں کے ساتھ جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مور کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر طوطے کا گوشت کھائے تو بے فائدہ علم سیکھے گا۔ اور اگر فنک کا گوشت کھائے تو عورت کا مال ملے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے قمری کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت عورت سے منفعت پائے گا۔ اور اگر گائے مادہ کا گوشت کھائے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگی گائے کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو عورت یا کنیز کے مال سے نفع ہو گا۔ اور اگر کبوتر کا گوشت کھائے تو عورت کے مال سے اس کو فائدہ ہو گا۔ اور اگر بلی کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ اور اگر بھیڑئیے کا گوشت کھائے دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ سے مال حرام پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ کچھوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عالم سے علم حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بجو کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑھیا عورت اس پر جادو کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عقعق کا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ جنگلی آدمی کا مال کھائے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے گورخر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور منفعت پائے گا۔ اور مرغی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ اس کو کنیز یا خادم کی طرف سے مال ملے گا۔ اور مچھلی کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ عوت کے مال سے کچھ کھائے گا اور مرغابی کا گوشت کھانا بزرگی اور ولایت پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ مردہ شخص کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بدی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مگر مچھ کا گوشت کھایاہے دلیل ہے کہ اس کو رنج اور بلا پہنچے گی۔ اور ہد ہد کا گوشت کھانا دلیل ہے کہ دانا اور بزرگ شخص سے منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے ہماکا گوشت کھایا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے راحت حاصل ہو گ اور اس کا مرتبہ بلند ہو گا۔ او اگر دیکھے کہ اس نے بلبل کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو عورت یا فرزند یا غلام سے نفع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے باشہ کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کا مال کھائے گا اور چیتے کا گوشت کھانا بھی دشمن کے مال کھانے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جانوروں کا گوشت کھانا چار وجہ پر ہے:
ایک تبصرہ شائع کریں