خواب میں شادی دیکھنے کی تعبیر

خواب میں شادی دیکھنا، خواب میں اپنی شادی دیکھنا

عروسی، شادی ، دلہن لانا ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے ۔ لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مرے گا یا مارا جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے ۔ اور اس کے ساتھ سویا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور جو چیز اس کی ملک نہیں کہ اس کی ملک ہو جائے گی ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر عروسی کے ساتھ چنگ و چغانہ اور بانسری ہے تو مصیبت پر دلیل ہے ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے ۔ اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہو گئی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے ۔ تو خیرومنفعت پر دلیل ہے ۔

0/Post a Comment/Comments